آج کی آیت پر خیالات

کسی بھی مسیحی کے لیے کیا خوبصورت دُعا ہے! ایک ایسی دنیا جوکہ بہت ہی مطلبی ہے، کیا اچھائی اور بُرائی کے اثر کا بتایا جانا خوشگوار عمل نہیں ہے جو کہ ہم رکھتے ہیں؟ آئیں نہ صرف نفاق اور بغاوت کے تباہ کن اثر کو یاد کریں، آئیں دُعا کریں کہ یہ ناکامیاں نہ بادشاہی میں تباہی کا باعث بنیں اور نہ ہی یسُوع میں بہن بھائیوں کے درمیان جیسا کہ وہ خُدا کی خدمت کرنا اور اُس کو جلال بخشنا سیکھ رہے ہیں۔

میری دعا

اے مہربان اور قادر خُدا، میں گناہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں جانتا ہوں کہ یہ تیرے خلاف بغاوت اور تیرا دل توڑنے والی بات ہے۔ میں گناہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ مجھے مٹا دے گا اور مجھے مستقبل میں شیطان کے حملے میں اور زیادہ کمزور کردے گا۔ اے خُدا،میں گناہ نہیں کرنا چاہتا اور تیرے مقصد کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتا۔ اور اے باپ، میں گناہ نہیں کرنا چاہتا اور اُن کی ٹھوکر کا باعث نہیں بننا چاہتا جو کہ تیری تلاش کر رہے ہیں۔ براہِ کرم میرے گناہوں کےلیے مجھے معاف کردے، لیکن براہِ کرم اے باپ، مجھے زور بخش اور کسی ترغیب کے وقت پر ٹھوکر نہ کھاؤں۔ اُسی یسُوع مسِیح، کے نام میں مانگتا ہوں جس نے گناہ پر فتح پائی۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال