آج کی آیت پر خیالات

خدا کی نجات ہمارے لیے فخر کرنے کے لئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑتی۔ ہم شَریعت کی راستبازی کے معیار پر زندگی بسر نہیں کر سکتے۔ جب ہم شکستہ اور گناہ گار ہوتے ہیں، تو خُدا یسُوع کو بھیج کر اور ہمارے گناہوں کا فدیہ دے کر ہماری نجات خرید لیتا ہے۔ ہمارے پاس خُدا کے بے لوث فضل اور ہمارے نجات دہندہ یسُوع کی قربانی والی محبت کے علاوہ ہمارے پاس فخر کرنے کےلیے کُچھ نہیں ہے۔

میری دعا

اے باپ، تیرا شُکر ہو، کہ تُو نے مجھے شریعت کی راستبازی سے چھُڑایا۔ اے یسُوع، میرے گناہوں کا فدیہ دینے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اے رُوح القُدُس، مجھے صاف اور پاک کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اے خُدا، تیرے شاندار فضل کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال