آج کی آیت پر خیالات

کیا یہ لائق ہے؟ جی ہاں! یہ لائق سے بڑھ کر ہے۔ ہم خُدا کے جلال کا تصور کرنے کا آغاز نہیں کر سکتے جو اُس نے ہمارے لیے رکھا ہے۔ قطع نظر کہ اِس دُنیا میں ہمارا سفر کتنا مُشکل، بُرا، یا دردناک ہو گا، خُدا کے ساتھ ہمارا مُستقبل ایسا ہے جو کہ اندازے سے باہر ہے۔ کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ میری مُشکلات بے معنی یا برائے نام ہیں؟ بالکل نہیں! لیکن ہمارے خُدا کے ساتھ جلالی مُستقبل کا یہ مطلب ہے کہ یہ وفاداری اور اُس کے شاندار انعام حاصل کرنے سے کہیں زیادہ لائق ہے۔

میری دعا

باپ، میں یہ اعتراف کرتاہُوں کہ مُجھے دُکھ سہنا، درد، مایوسی، تنگی، یا غم پسند نہیں ہیں۔ تاہم، میرا یہ اِیمان ہے کہ تیرے وعدے سچے ہیں۔ میں اُس وعدے پر ساکن ہُوں کہ جو جلال تُو نے میرے واسطے رکھا ہے وہ اُن تکالیف سے کہیں بڑھ کر ہے جن کا مُجھے سامنا ہے۔ مُجھے آنےوالے دِنوں کے لیے قوت عطا فرما اور مُجھے اپنے جلال کے لیے استعمال کر قطع نظر میری موجودہ صورتحال کیا ہو۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال