آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کے صلیب پر جانے سےپہلے، اُس نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ صلیب جیسے معاشرے میں رہنے کےلیے کیا کرنا چاہیے: اُس نے ایک گھر کے غلام کی جگہ سنبھالی اور اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے۔ اُس نے یہ جانتے ہوئے یہ کیا کہ یہ اُس سے بھاگیں گے، اُس کو رَد کریں گے، اُس کو بیچیں گے، اور اُس کا انکار کریں گے۔ ناقابل یقین! لیکن وہ کہتا ہے کہ مجھے یہ بھی کرنا تھا۔ "تُم نے نہیں کہا کہ تُمہیں مُجھ سے پیار ہے"، یسُوع کہہ رہاہے، "اگر تُم اُن کو جن کے لیے میں نے دُکھ سہے اور مُؤا! ( دیکھیں پہلا یوحنا 3 باب 14 تا 18 آیت اور 4 باب 7 تا 12 آیت)

میری دعا

اے خُدا، میں اپنے اُستاد اور تیرے بیٹے جیسا بننا چاہتا ہوں۔ میں نے اپنی ذات کو جاننے کے راستے ترک کیے تاکہ تیرے فرزندوں کی خدمت کر سکوں، حتیٰ کہ اُن کی بھی جو میرے ساتھ رحم دل نہیں ہیں۔ براہِ کرم مجھے زور، حوصلہ، اور صبر بخش، تاکہ میں اِن اعتقادات میں جیئوں اور زیادہ کامل طریقے سے یسُوع کا جلال ظاہر کر سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو میرا خُداوند ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال