آج کی آیت پر خیالات

اگر ہم صلیب کی اصل اور دُنیاوی حالت پر غور کریں تُو پتہ چلتا ہے کہ وہ لعنتی نِشان تھا لیکن خُدا اِنسانی جِسم میں آیا اور کافی عرصہ ہمارے ساتھ رہا، خُدا نے صلیبی ذِلت برداشت کی تاکہ اِس لعنتی نِشان کو فتح اور نِجات کا نِشان بنادے۔ لیکن یہی خوشخبری کا پِیغام بن گیا۔ جو بیوُقُوفوں اور کمزوروں پر ظاہر ہوا اور اِسی لعنتی موت سے ہمیں طاقت مِلی اور ہمیں ایک لاثانی اِیمان پر چلنے کیلئے تیار کیا۔ جب ہم یِسوع کی صلِیب اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی طرف دیکھتے ہیں تو یہ نامُمکن لگتا ہے لیکن خُدا نے ہمارے لئے اور ہمارے درمِیان اِسے اپنے جلال کی قُدرت سے مُکمل کیا۔ صِرف خُدا ہی ہمیں اِس طرح نِجات دِلاسکتا تھا۔

میری دعا

اَے زِندہ جلالی باپ، مِیں جانتا ہوں کہ صلیب کُچھ لوگوں کیلئے بیوقوفی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بُہت سے لوگ اِس کو ایک نِشان کے طور پر گلے میں پہنتے ہیں لیکن اِس کی عزت نہیں کرتے۔ لیکن باپ، میں اِقرار کرتا ہوں کہ مسیح میرے لئے خود صلیب پر چڑھا اور اُسے زبردستی مُجرم ٹھہرایا گیا اور مسیح نے مُوت اور قبر پر فتح پاکرفتح کا شادیانہ بجایا۔ میں اِس پیار اور مُفت فضل کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال