آج کی آیت پر خیالات

خُدا کی حتمی "بے وقوفی" اُس کی مرضی تھی کہ وہ دُوسروں کو اپنے پاس لانے کے لیے صلیب کا استعمال کرے۔ پہلی جھلک میں، صلیب ایک خوفناک اور خطرناک ہتھیار ہے۔ انسانی عقل کے مطابق، ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ایک مجرم کو صلیب دے کر دنیا کے دلوں پر قبضہ کریں۔ لیکن خُدا نےکیا۔ صلیب معاشرتی حدود سے بالاتر ہے، زبان کے رکاوٹوں پر قابو پانے والی، اور نسلی اختلافات تک پہنچتی ہے۔ صلیب خُدا کی بے وقوفی اور کمزروی کو ظاہر کرتی ہے، اور چنانچہ اُس نے موت پر فتح پائی اور ہمارے دلوں کو اُس کی طرف لایا۔

میری دعا

اے باپ، آج کے دن، جب لوگ بہت سے لوگ کھیل کھیلتے اور مکاری کرتے اور بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہیں، مجھے قوت کے ساتھ یسُوع کے ساتھ صلیب پرتیری "بےوقوفی" اور "کمزوری" یاد دلائی گئی ہے۔ الفاظ بیان نہیں کر سکتے کہ کتنی قوت کے ساتھ انہوں نے مجھے تیرے پیار سےچھُؤا ہے اور مجھے تیرے فضل کی ضمانت سے بھر دیا ہے۔ میں بالکل حیران رہ گیا ہوں کہ تو مجھے پیار کر سکتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال