آج کی آیت پر خیالات

جیسا کہ ہم اپنا ایمان اپنے بچوں، اپنے دوستوں، اپنے ایمان میں ابتدائی روحانی "بچوں" تک پہنچانے کی جُستجُو میں ہیں، ہمیں پولو س کی مثال یاد رکھنی چاہیئے۔ اُس نے سچائی کا درس دیا؛ اُس سچائی کو آگے پہنچایا جو اُس تک پہنچی اور جس کا انکشاف اُس کے سامنے ہُوا؛ اُس نے اپنی زندگی میں اُس سچائی کا مظاہرہ کِیا؛ پھر پولوس نے اُن لوگوں کو بُلایا جن کی وہ دیکھ بھال کر رہا تھا کہ سچائی کی مشق کو اُن کی روز مرہ زندگیوں میں شامل کرے۔ اِس کے وسیلہ سے وہ اپنی زندگیوں میں خُدا کی حضوری کا مکمل تجربہ حاصِل کریں گے اور وہ مقام حاصل کریں گے جو خُدا اُن کو دینا چاہتا ہے۔

میری دعا

باپ، مُجھے لفظ اور عمل کا ایک اچھا مُعلم بنا جیسا کہ میں اُن کو متاثر کرنے کی جُستجُو میں ہوُں جو میرے چوگرد ہیں، جن کو مسیحی چال چلن میں میری مدد کی ضرورت ہے، اور میرے گھرانے میں وہ جو تیرے فضل میں بڑھنے کی جُستجُو میں ہیں۔ یسُوع کے نام سے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال