آج کی آیت پر خیالات

یہ دنیا ہماری منزل نہیں بلکہ ایک سفر ہے! یہاں پر بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو کہ ہمیں ہمارے مقصد سے بھٹکا سکتی اور سفر کو پورا کرنے کی ہماری خواہش کو تباہ کر سکتی ہیں۔ یہ گناہ والی خواہشات درحقیقت ہماری ساتھ جنگ کر رہی ہیں۔ لیکن رُوح القُدس کی قوت کے ساتھ ہم اِس سے "انکار" کرسکتےہیں اور ہماری دنیا کے سامنے اعتماد اور کردار کے ساتھ رہ سکتے ہیں جو کہ تاریکی میں پھنسے ہوئے ہیں اور اُن کو خُدا کے نُور کی شدید ضرورت ہے۔

میری دعا

اے پاک خُدا، میری ناکامی اور میرے گناہ کے لیے مجھے معاف کردے۔ قادرِمطلق خُدا، مجھے قوت بخش، تاکہ میں تیری پاکیزگی اور کردار کے قریب ہو کر بڑھتا جاؤں۔ اے زندہ خُدا، میری مدد کر، کہ میں پاک زندگی بسر کروں جو کہ میرے دوستوں، خاندان، اور ہمسایوں کے لیے کشش کا سبب ہو ، تاکہ وہ تیری طرح زندگی بسر کرتے تُجھے جلال بخشیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال