آج کی آیت پر خیالات

آپ کے دِل کا مُحافظ کون ہے؟ کون آپ کے دماغ کی خِفاظت کرتا ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ خُدا کا اطمینان آپ کے دِل اور دماغ کا پہرہ دے سکتا ہے؟ اِن آیات میں پَولُس رسول ہمارے ساتھ یہی وعدہ کرتا ہے۔ اگر ہم اپنی دُرخواستیں شُکرگزاری کے ساتھ خُدا کے آگے رکھیں گے۔ پھر خُدا کا اطمینان جو بیان اور سمجھ سے بِالکل بالا ہے ہمارے دِل اور دماغ کو مِحفوظ رکھے گا۔ آپ اِس کی مِثال چاہیں گے کہ یہ کیسے سچ ہے؟ تو اٰیوب کی کِتاب دیکھیں اُس کا سب کچھ تباہ ہوگیا، اُس کا پورا جِسم زخمی ہوگیا اِس کے باوجود اُس کا دِل سخت نہ ہوا اور نہ ہی وہ پاگل ہوا۔ اُس کے بچنے کی وجہ کیا تھی؟ اُس کی گُفتگو جو ہر وقت خُدا سے جاری رہتی تھی۔ اُس نے خُدا سے اپنا رابطہ نہیں توڑا اِس کے باوجود کہ وہ بُری طرح گھائل ہوا، وہ کتنا پرِیشان رہا اور اُس کا کتنا مذاق اُڑایا گیا۔

میری دعا

باپ، مُجھے تیرا اطمینان چاہیئے۔ بہت سے زخموں نے میرے دِل کو چھِدا ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ یہ سخت اور پرِیشان ہو۔ اِس وقت میرا دماغ اُلجھا ہوا ہے اور مُجھے ڈر ہے کہ میں اپنی پہچان کھو نہ دُوں۔ پیارے باپ، میں اِیمان رکھتا ہوں کہ جیسے ہی میں یسوع میں قائم ہونگا اور اپنی زندگی اور تیرے جلال کے بارے کُھل کے تیرے ساتھ بات کرونگا ویسے ہی تُو مُجھے اپنے اطمِینان سے بھر دیگا اور میرے دِل اور دماغ کو تباہی سے بچائیگا۔ خُداوند تیرا شُکر کرتا ہوں یاد دِلانے کیلئے کہ باوجود مُشکلات میں گھِیرا ہونے کے مُجھے تیری شُکرگُزاری کرنی ہے اُن برکتوں کیلئے جو تُو میری زندگی میں دیتا ہے۔ یسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال