آج کی آیت پر خیالات

ایک ایسی دنیا جس کے الگ الگ معیار ہیں اُس میں پاکیزگی کی بُلاہٹ کو آسانی سے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ شیطان ساتھ ہماری زندگی کا موازنہ ہمارے چوگرد رہنے والے لوگوں کے کرواتا ہے، اور ہمیں دھوکہ دیتا ہے کہ ہمارے گناہ اَوروں کے مقابلہ میں کم ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے گناہ کا اَوروں کے ساتھ موازنہ کریں؛ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک شُکرگزاری والا دل ہو جو کہ رُوح القُدس کے وسیلہ سے پاک کیا گیا اور فضل کے وسیلہ سے بچایا گیا ہو۔ رُوح کی بُلاہٹ کو نظر انداز کرنا، یا اُس کو کم سُننے کا مطلب ہے خُدا کو رَد کرنا۔ آئیں ہم اپنی زندگی میں پاکیزگی کے لیے جنونی ہو جائیں، کیونکہ خُدا یہ چاہتا ہے اور اِس لیے کہ ہمیں بھی اِسی کی تلاش کرنی چاہیئے۔

میری دعا

اے باپ، مجھے معاف کر دے کہ میں اپنے گناہ کی اہمیت کو چھِپانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اپنے رُوح کو استعمال کرتے ہوئے میرے پاکیزگی کی شمع روشن کر اور براہِ کرم مجھے قوت بخش کہ میں اِس طرح جئیوں کہ جو تُو نے مجھے بچانے کےلیے کیا ہے اُس کے لیے تجھے جلال بخش سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال