آج کی آیت پر خیالات

یعقوب ہمیشہ چھوٹی سی بات میں بہت کُچھ کہہ جاتا ہے۔ آئیں پاکیزگی کی اِس بُلاہٹ کے مرکز کے بارے میں سوچیں: آئیں اپنے آپ کو خُدا کے نزدیک لائیں۔ جب ہم خُدا کی حضوری میں آتے ہیں اور اُس کے قریب جاتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے خیالات، ہمارے مقاصد، اور ہمارے رویوں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاکیزگی اور راستبازی کی روشنی میں کیا ہیں۔ ٹھیک اُسی وقت، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے باپ کی پاک زندگی کے نور سے شیطان کو دھکیل کر نکالا گیا تھا۔ آئیں خُدا کی تلاش کریں۔ آئیں اُس کے قریب آنے کا انتظارکریں۔ آئیں اُس کو کہیں کہ وہ ہمیں صاف کرکے مکمل طور پر اپنا بنا لے اور ہمیں مکمل طور پر پاک بنا لے۔

میری دعا

راستباز باپ، تیری معافی اور پیار کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اب، پیارے باپ، جیسا کہ میں تیرے قریب آتا ہوں تو تُو میری مدد کر کہ میں تجھے بہتر طور پر جان پاؤں۔ میرے دل کو کسی بھی دوغلے پن یا خفیہ گناہ سے پاک کر۔ میرے ضمیر کو صاف کر اور مجھے قوت بخش کہ میں تیرے پاکیزگی اور فضل کی مثال بن سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال