آج کی آیت پر خیالات

مذہبی خیالات کی دنیا میں، پولُس کلسیوں کے مسیحیوں کو یاد دلاتا ہے کہ حالانکہ اُن کے گرد چمکدار مذاہب ہیں ہوسکتا ہےوہ اچھے بھی لگتے ہوں اور ہو سکتا ہے کہ اُن کی زندگی کے طور طریقوں کے مطابق بھی ہوں، یہ مذاہب صرف اُس کا سایہ ہے جو خُدا نے یسُوع میں ہمیں پیش کیا ہے۔ یسُوع میں ، ہمارے پاس حقیقت ہے: رُوحانی اور انسانی حقیقت ۔ خُدا یسُوع میں ہم میں سے ایک بنا تاکہ ہم اُس کے ساتھ ایک ہو جائیں۔ وہ حقیقت ہے جو ہمیں یسُوع میں حاصل ہوتاہے۔

میری دعا

اے خُداوند، مجھے توجہ عطا فرما، تاکہ میں اپنے سارے دل سے یسُوع کے پیچھے چلُوں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سے دُوسرے مذاہب کے خیالات موجود ہیں، لیکن صرف یسُوع نے میرے لیے اپنی جان دے کر مجھے گناہوں اور موت سے بچا کر یہ ثابت کیا کہ تُو مجھے کتنا پیار کرتاہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں نہ صرف اُس پر بھروسہ کروں بلکہ اُس کی پیروی بھی کروں، میں چاہتا ہوں کہ میرا کردار اُس میں مستحکم ہو جائے۔ حقیقی نجات دہندہ، یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال