آج کی آیت پر خیالات

میَں پَست ہونا بھی جانتا ہُوں اور بڑھنا بھی جانتا ہُوں۔ ہر ایک بات اور سب حالتوں میں میَں نے سیر ہوتا بھُوکا رہنا اور بڑھنا سِیکھا ہے۔ جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔

میری دعا

اے خُداوند خُدا، مخلوقات کے خُدا، میں یہ اعتراف کرتا ہُوں کہ میری زندگی اور وہ حالات جہاں میں رہنے کی کوشش کر رہا ہُوں اُن کو قابو کرنا میری قابلیت نہیں ہے۔ ہر صورتحال کا اعتماد اور یقین کے ساتھ سامنا کرنے کے لیے مُجھے تسلی بخشنے، میری حفاظت کرنے، میری راہنمائی کرنے، اور مُجھے قوت عطا کرنے کے لیے موجود رہنے کے لیے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ اَے پیارے چوپان، کِیونکہ تُو میرے ساتھ ہے، میں جانتا ہُوں کہ وہ سب کُچھ میرے پاس ہوگا جو اُس دِن تک فتح کے ساتھ جینے کے لیے مُجھے ضرورت ہے جب میں تیرے ساتھ تیرے جلال میں شامِل ہون گا۔ یسُوع کے نام سے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال