آج کی آیت پر خیالات

وقت بہت قیمتی ہے—ہماری خاندانوں کے ساتھ وقت، ہمارے بچوں، ہمارے والدین، ہمارے دوستوں اور اِس کے ساتھ ساتھ مسیِح میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ ۔ آپ اپنا وقت کیسے صَرف کرتے ہیں؟ آپ اِس کو کہاں صَرف کرتے ہیں؟ آپ جانتے ہیں، کہ یہ پیسے سے زیادہ قیمتی ہے جو کہ ہم صَرف کرتے ہیں۔ اگر یہ گزر جائے تو یہ واپس نہیں آتا۔ چنانچہ آپ ہر نیا دن خُداکو یہ کہہ کر شروع کریں، کہ آپ "وقت کو جاننے" کے قابل ہو جائیں، تاکہ آپ اِس کو دیکھ سکیں کہ یہ کیا ہے اور اِس کو عظیم اچھائی کےلیے استعمال کر سکیں۔ وقت تیزی سے گزر جاتا ہے، اور شام کے ڈھلتے سائے کی طرح، یہ رات کے اندھیرے میں تبدیل ہونے میں دیر نہیں لگاتا۔

میری دعا

ابدی خُدا، مجھے فہم عطا فرما کہ اُس وقت کو بہتر، صحیح، اچھا، اور فائدہ مند انداز میں استعمال کر پاؤں جو مجھے بخشا گیا ہے۔ میں اپنے وقت کو اُس چیز میں استعمال کرنا چاہتا ہوں جو کہ ابدی ہے۔ براہ ِ کرم میری مدد کر تاکہ میں اپنے وقت کو اُن کو متاثر کرنے اور برکت دینے کےلیے استعمال کروں جس سے میں تعلق رکھتا ہوں تاکہ وہ تیرے قریب ہو جائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال