آج کی آیت پر خیالات

پُورے کلامِ مُقدس میں، خُدا ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ اگر ہمارا بھروسہ اُس پر ہے اور اگر ہم اُس کی برکات دُوسروں تک پہنچاتے ہیں، تو وہ ہمارے تمام تر ضروریات کو پُورا کرے گا۔ ہم کِس طرح یقین کر سکتے ہیں؟ یسُوع کی طرف دیکھیں۔

میری دعا

پیارے باپ، براہِ کرم مُجھے تیرے علاوہ دُوسری چیزوں میں اپنی اُمید اور حفاظت تلاش کرنے کے لیے مُعاف کر دے۔ میں جانتا ہُوں کہ تیرے سِوا اُمید، رہائی، اور حفاظت کا کوئی دُوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ تمام بتّوں کو تُوڑنے میں میری مدد فرما جو شاید میں نے کھڑے کیے ہیں جو تُجھ میں میرے بھروسے کو کم یا ختم کرتے ہیں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال