آج کی آیت پر خیالات

"تُم زِندہ کو مُردوں میں کیوں ڈھونڈ رہی ہو؟" یہ فرشتہ کے وہ الفاظ ہیں جو اُس نے عورت سے کہے؛ جو قبر پر آئی تھی اور یہی الفاظ خُدا کے ہمارے لئے بھی ہیں۔ یِسُوع جی اُٹھا ہے! صِرف یہی نہیں۔ وہ سوئے ہووں میں سے پہلا پھل ہے۔ یہ اِس بات کی ضمانت ہے کہ خُدا کی عدالت ہوگی۔ وہ ہمارا بھروسہ ہے کہ ہم بھی جی اُٹھیں گے۔ موت کا اب ہم پر کوئی زور نہیں رہا! ہم خُدا کے غیر فانی بچے ہیں اور موت ہمیں خُدا کی حضوری اور مُحبت سے الگ نہیں کر سکتی۔

میری دعا

خُدا باپ، میں تیرے نِجات بخش فضل کیلئے تیری تعریف کرتا ہوں۔ میں شادمان ہوں کہ تُو نے شِیطان پر فتح اور اُس کی ساری طاقت کو اپنی موت کے وسیلہ سے برباد کیا۔ میں تیرا قبر پراِختیاررکھنے کیلئے شکر کرتا ہوں۔ میں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ یِسُوع مُردوں میں سے جی اُٹھا اور مُجھے اپنے ساتھ ہمیشہ کی زندگی کا بھروسہ دیا۔ رحم کر اور برکت دے۔ پیارے باپ، مُجھے ایسی زِندگی دے کہ مُجھ میں اور میرے اندر تیرا جلال ظاہر ہو۔ ِٰسُوع کے نام سے مانگتاہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال