آج کی آیت پر خیالات

افسیوں اور کلسیوں اِس بات پر زور دیتے ہیں کہ کوئی انسان، یا کوئی انسانوں کا گروہ، کلیسیا کا سربراہ نہیں ہے۔ یسُوع کلیسیا کا سربراہ ہے۔ اُس نے ہماری راہوں کو سیدھا کیا ہے۔ وہ ہمارا نمونہ ہے۔ وہ مُنادی کے لیے ہمارا مقصد ہے۔ اِس کے علاوہ، یسُوع ہمیں اپنے جسم میں ترتیب دیتا ہے جیسا کہ وہ ہمارا انتخاب کرتا، ہمیں تحفہ دیتا ہے کہ ہم اُس کو استعمال کرتے ہوئے ایک دُوسرے اور خُدا کے لیے برکت کا وسیلہ بنیں، اور وہ ہمیں ایک ساتھ جکڑے رکھتا ہے تاکہ ہم اُس کی خدمت کریں جیسا کہ وہ دنیا میں موجود ہے۔ چنانچہ آئیں اپنے دلوں کو یسُوع کی طرف لگائیں۔ آئیں اُس کی زندگی کو اور محبت کو استعمال کریں تاکہ وہ ہمیں متاثر کرے اور یہ ظاہر کرے کہ خدمت کیسے کرنی ہے۔ آئیں اُس کو اپنی بیعت اور وفاداری پیش کریں۔ وہ اکیلا ہی بدن کا سربراہ ہے، یعنی کلیسیا کا۔ آئیں اُس کو سربراہی کرنے دیں۔

میری دعا

راستباز باپ، یسُوع کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اُس کے نمونہ، خدمت، فرمانبرداری، محبت، اور قربانی کےلیے تیرا شُکر ہو۔ اُس کے جی اُٹھنے، عالی مرتبے، طاقت، اور آج تیری کلیسیا اور میری زندگی میں اُس کی حضوری کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اے باپ، براہِ کرم مجھے اورمسِیح میں میرے بھائیوں اور بہنوں کو ہماری دُنیا میں تیرا کام کرنے اور اُن کے ساتھ تیرا فضل بانٹنے کےلیے استعمال کر جو بھٹک گئے ہیں۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال