آج کی آیت پر خیالات

خالق کے ہاتھ کا چھونا ہر طرف موجود ہے۔ ہم اس کو نظام، خوبصورتی اور کائنات کی درخشاں اقسام میں دیکھ سکتے ہیں۔ عظیم خلا کے پھیلاؤ میں، اور اس کے اربوں ستاروں میں، اس کے ساتھ ساتھ مائیکروسکوپ سے دیکھی جانے والی شاندار دنیا میں آپ اس نظام کی عظیم تخلیق کو دیکھ سکتے ہیں۔ خُدا نے اپنی انگلی کا سِرا اپنی تمام دنیا کے اوپر رکھا چنانچہ ہم جان سکیں کہ وہ یہاں موجود ہے اور اپنے ہاتھ کے کام سے بے پروا نہیں ہے۔

میری دعا

اے خُدا، تیری تخلیق کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ اس کی اقسام اور خوبصورتی کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ بدلتے ہوئے موسموں اور بہار کے لیے تیرا شکر ہو۔ لیکن سب سے بڑھ کر، ہمیں اپنی تخلیق کے ذریعے اپنا آپ ظاہر کرنے کا انتخاب کرنے کے لیے تیرا شکر ہو، یسوع کے نام میں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال