آج کی آیت پر خیالات

میرا ایمان ہے! میرا ایمان ہے کہ خدا نہ صرف مجھے جانتا ہے، بلکہ میرا خیال بھی رکھتاہے۔ میرا ایمان ہے کہ خدا نے نہ صرف یہ کائنات بنائی، بلکہ وہ جانتا ہے کہ میری سر پر کتنے بال ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ خدا نے نہ صرف اپنے بیٹے کو دنیا کو بچانے کے لیے بھیجا، بلکہ وہ اسے مجھے گھرلے جانے کے لیے واپس بھی بھیجے گا۔ اس سے زیادہ کیا ہے، میرا ایمان ہے کہ خدا میرے عقیدہ سے خوش ہے۔

میری دعا

قادر خدا، پاک ترین خدا، میں تیری وفادر محبت اور ابدی وفاداری کے لیے تیرا شکرادا کرتا ہوں۔ میں تیری رحمت اور فضل کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں تیری قدرت اور طاقت کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں تیری بے بیان پاکیزگی کےلیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ تیرے خدا ہونے، اور میرے جیسے انسان کے سامنے اپنا آپ ظاہر کرنے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں، جو تیرا آخری کلمہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال