آج کی آیت پر خیالات

ہم میں سے اکثر پسِند نہیں کرتے کہ اُن کو جانچا یا آزمایا جائے۔ لیکن خُدا ہمیں شُروع سے آخِر تک جانَتا ہے۔ وہ ہماری پِیدائش سے ہمارے ساتھ رہا ہے اور قبر تک اور اُس سے آگے بھی ہمارے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ پس آئیں خُدا کو اپنی پُرتعاش دُنیا میں اندر آنے کی دعوت دیں تاکہ وہ ہمیں جانچے، ہمیں آزمائے، اور یہاں تک کہ ہمارے تشویشناک خیالوں کو جانچے۔ وہ یہاں قصوروار ٹھہرانے یا سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ گُناہوں کو دُھونے اور مُعاف کرنے اور چُھڑانے کیلئے ہے تاکہ ہم اُس کی راہنمائی میں اُس کے ابدی فضل میں شامِل ہوسکیں۔

میری دعا

اَے خُدا! تُو مجھے جانچ، میں جانتا ہوں کہ میرا دِل ہمیشہ خالص نہیں ہوتا اورمیرے راستے کاملیت سے دُور ہیں۔ اَے خُدا! تُو مجھے جانچ، مُجھے تیری پاک کر دینے والی مُوجودگی کی ضرورت ہے۔ اَے خُدا! تُو مجھے جانچ، کہ میں تُجھ سے چاہتا ہوں کہ تُوں میری زندگی کا رستہ اور منزل مُقرر کرے۔ یِسُوع کے نام سے دُعا مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال