آج کی آیت پر خیالات

آئیں اِس کو آسان ہی رکھیں۔ پہلا، ہمیں یہ ماننا چاہیئے کہ زندگی کی پیچیدگیوں اور اُلجھنوں کے ساتھ، ہم میں سے سب سے ہوشیار بھی مکمل طور پر مُمتاز نہیں بن سکتا۔ دُوسرا، خُداوند ہمارا خُدا پاکیزگی، شان و شوکت، قوت، فہم اور فضل میں بے مثال ہے؛ وہ ہم سے کہیں زیادہ آگے ہے اور اُس سے ہم جو حاصل کر سکتے ہیں وہ صِرف جلال کی ہلکی سی ایک جھلک ہے۔ آخر کار، آئیں جس میں سے بدی کی ذرا سی بھی مہک آتی ہے ہر اُس چیز سے یہ جانتے ہوئے دُور رہیں کہ بدی ہمیں متاثر کرتی اور اُلجھن میں ڈالتی ہے، اور اِس کےساتھ ساتھ ہمیں خُدا سے بھی الگ کرتی ہے۔

میری دعا

تمام تر حِکمت رکھنے والے اور مہربان آسمانی باپ، تیرا فہم لاجواب، تیرا فضل عُمیق، تیری پاکیزگی لاثانی، اور تیری محبّت بیان سے باہر ہے۔ تیری تمام تر برکات اور تیرے تحائف کے لیے تیرا شُکر ہو، لیکن سب سے بڑھ کر میں تیرے اُن تک رسائی کے تحفے کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں جو تیری حضوری میں کوئی حق نہیں رکھتے لیکن وہ تیری مہربان رحمت کی وجہ سے یہاں بُلائے گئے ہیں۔ براہِ کرم میری مرضی کو آزمائش میں قائم رہنے کے لیے قوت بخش اور بدی کو دیکھنے کے لیے مُجھے فہم عطا فرما کہ وہ ہے کیا۔ براہِ کرم میری چاہت کو بدی اور اُس کے اثر سے کوسوں دُور رہنے کے لیے قوت عطا فرما۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال