آج کی آیت پر خیالات

آپ کلام کو پھیلانے اور اُن کی تعداد بڑھانے کےلیے کیا مدد کر سکتے ہو جو کہ ہر دن بچائے گئے؟ ہاں، بہت سی ایسی چیزیں ہیں: یسُوع کے لیے اچھے الفاظ استعمال کرو، اپنے ایمان کو اپنے دوست کے ساتھ شئیر کرو، کسی مشن کے دورے پر جاؤ،کسی مبلغ کو مالی امداد دو، اور بہت سے کام ہیں جو کرنے والے ہیں۔سب سے اہم چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ ہے دُعا! مبلغوں اور منادی کرنے والوں اور بشارت دینے والوں کے لیے دُعا کرو جو کہ انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور رسائل کے ذریعہ سے خُدا کا کلام شئیر کرتے ہیں۔ دُعا کرو کہ پیغام جلدی سے پھیلے اور قوت اور تاثر میں بڑھنے کےلیے دُعا کرو۔

میری دعا

پیار کرنے والے چرواہے، میں جانتا ہوں کہ تُو اُن کےلیے اذیت برداشت کرتا ہے جو بھٹک گئے تھے۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ تُو پوری دنیا میں مبلغوں کو قوت عطا کرے گاتاکہ وہ بے باکی کے ساتھ خدا کے کلام کی سچائی کو بیان کریں۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ تُو اُن کے دلوں کو چھُؤ جو سُنتے ہیں تاکہ وہ تیری نجات کا تجربہ حاصل کریں۔ تیری نجات کو پھیلانے کےلیے مجھے کسی بھی طریقہ سے استعمال کر کہ میں بھی اُس کا حصہ بن سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال