آج کی آیت پر خیالات

ہمارا بولنا کتنا اہم ہے؟ یسُوع کہتا ہے کہ یہ اُس چیز کا انکشاف کرتا ہے جو کہ ہمارے دل میں ہوتا ہے۔ اِمثال میں بار بار آیا ہے کہ ہمارے الفاظ زخم بھی دے سکتے ہیں اور شفا بھی۔ پولوس رسوُل ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہم صرف وُہی کہیں جو کہ اُن کے لیے فائدہ مند ہو جو سُنتے ہیں۔ اِس کلام کی روشنی میں،داؤد کی یہ دُعا بہت مناسب ہے۔ صرف خُد ا ہماری زبان کو قابو کرنے اور اِس کی قوت کو برکت کےلیے استعمال کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔ آئیں ہم اُس کو اپنی زبان کی دُنیا میں مدعو کریں اور اُس کو کہیں کہ وہ ہمارے دلوں کی طرح ہماری زبان کا بھی کنڑول سنبھالے۔

میری دعا

اے راستباز اور پاک ترین باپ، میں نہیں چاہتا کہ میری زبان سے تجھے دغا اور تیرے فرزندوں کو زخم دُوں۔ میری مدد کر کہ میری گفتگو آزاد ہو اور اِس کو اپنے جلال کے لیے استعمال کر، اپنے فرزندوں کو برکت دے، اور اُن کے ساتھ نجات کی بات کر جو تیرے بیٹے کو جاننا نہیں چاہتے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال