آج کی آیت پر خیالات

وہ جو عُمر رسیدہ ہیں اُن کی مغربی معاشرے میں اُتنی عزت نہیں ہے جتنی کبھی اُن کو دی جاتی تھی اور جیسے"بزُرگوں" کو دُوسرے معاشروں میں عزت دی جاتی ہے۔ بائبل ہمیں بار بار اِس ضرورت کی یاد دِلاتی ہے کہ ہمیں اُن کی عزت کرنی ہے جو خُدا پرست ہیں اور جو ہم سے پہلے جا چُکے ہیں۔ جبکہ اِس حوالے کے پیچھے اُس شخص کا جسمانی باپ ہے جو ہدایات وصول کرتا یا جو حکِمت حاصل کرنے میں اُس کا اُستاد رہا تھا، دونوں طرف اصول ایک ہی ہیں۔ ہمیں اُن کی آواز سُن کر بہُت کُچھ سیکھنے اور حاصل کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے سالوں تک خُدا کی خِدمت کی اور اپنے آپ کو عقلمند اور وفادار ثابت کِیا۔

میری دعا

پیار سے بھرے خُدا اور قادرِ مطلق باپ، اُن سمجھدار لوگوں کے لیے تیرا شُکر ہو جو میری زندگی میں ہیں جنہوں نے تیرے فہم اور اپنے تجربے کو میرے ساتھ بانٹا۔ براہِ کرم اُن کی جاننے میں مدد فرما کہ میں اُن کی محبّت کی اور راہنمائی کی سرمایہ کاری کواپنے اندر کتنا پسند کرتا ہُوں اور براہِ کرم میرے بعد آنے والوں کیلئے مُجھے بھی ویسے ہی استعمال کر۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال