آج کی آیت پر خیالات

آپ کے گِرجا گھر کی ساکھ کیسی ہے؟ آپ کیسی عبادتی جماعت کے ساتھ عبادت کرنے کا خواب دیکھتے ہیں؟ ہم میں سے بہت سے ہیں جو کہ اپنے گرجاگھروں کےلیے ایسے مختصر خواب دیکھتے ہیں۔ تھِسلنیکیوں میں گرجا گھر کی ساکھ صرف چند مہینے پُرانی تھی جبکہ وہ پوری رُومی سلطنت میں مشہور ہوگیا۔ اب میں ایسی ساکھ والی عبادتی جماعت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں! آپ کو کیا خیال ہے؟

میری دعا

اے خُداوند قادرِ مطلق، ہماری عبادتی جماعت کو اپنے رُوح القُدس سے معمور فرما تاکہ ہم حساسیت اور ہمت کے ساتھ یسُوع مسیِح کے فضل میں خُوش خبری شئیر کر سکیں۔ ہمارے مشنریوں، ہمارے مُنادی کرنے والوں، اور ہمارے تمام ارکان کے ساتھ ہوتاکہ ہم دوستوں، اپنے ہمسایوں، اور پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ نجات کے کلام کو ظاہر اور منادی کریں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال