آج کی آیت پر خیالات

پولُس نے خُوشی کے ساتھ عبادت کی کیونکہ فلپی اُس کے مددگار نہیں بلکہ اُس کے ساتھی تھے۔ اُن کی مالی مدد، دُعا، اور اُس کے کام میں اُن کی دلچسپی کی وجہ سے، انہوں نے حقیقی طور پر اُس کی منادی میں حصہ ڈالا۔ وہ ساتھی تھے! آئیں ہم اپنی عبادتی جماعت کے مشن میں دلچسپی ظاہر کریں۔ آئیں دُعا کریں اور مشنز میں حصہ ڈالیں اور اپنے مشنریوں کو جانیں۔ آئیں ہم پوری دنیا میں اپنے مشنری ساتھیوں کو جاننے کی کوشش کریں۔

میری دعا

آسمانی باپ، میں دُعا کرتا ہوں کہ تیری مرضی جسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔ اپنی بادشاہی کے پھیلاؤ کو قوت بخش اور برکت دے۔ اُن کی حفاظت کر اور قوت بخش جو کہ جہاں بھی ہوں ہمارے گھرجا گھر اُن کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔ اُن کو عظیم تر وسائل، پختگی، اور جلال سے برکت دے۔ میری مدد کر کہ میں اُن کو پہچانوں اور وہ کام کروں جو کہ اُن کی مدد اور حوصلہ مندی کا باعث ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال