آج کی آیت پر خیالات

مجھے پورا بھروسہ ہے کہ بعض اوقات خُداہمارے رویے اور اُس کی تلاش کی کمی کی وجہ سے بہت زیادہ اُکتا جاتا ہوگا۔ اور میرا بھروسہ ہے کہ بعض اوقات وہ صرف ہمیں برکت دینے کےلیے عمل کرتا ہوگا کیونکہ ہم اُس کے لوگ ہیں اور اُس کے نام سے کہلاتے ہیں۔ لیکن جب ہم اپنے کوتاہیوں اور گناہوں کا اعتراف کرنے کےلیے پُکارتے ہیں، وہ تب بھی ہمارا بچانے والا ہے۔ حتیٰ کہ تب جب ہم وہ نہیں کرتے جو کرنا چاہیئے، تو خُدا ہمدردی کےلیے عمل کرتا اور اپنے جلالی نام کو محفوظ رکھتاہوگا۔

میری دعا

پاک اور راستباز خُدا، ہمارے ابّا باپ اور بچانے والے، ہمارے گناہوں، بغاوت، ناکامیوں اور مکاری کےلیے مجھے معاف کر دے۔ نہ صرف ہمارے گناہوں کے نتیجوں سے ہمیں بچا، بلکہ اوسط درجے کی صلاحیت رکھنے سے بھی بچا جو کہ تیرے ساتھ ہماری عہد میں سرائیت کر جاتی ہے۔ اپنی ہمت کی آگ ہمارے اندر پیدا کر تاکہ ہم تیرے جلال اور تیرے نام کے جلال کی تلاش کر سکیں۔ اے خُدا، تُو واحد، ہمارا بچانے والا ہے! یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال