آج کی آیت پر خیالات

اکثر اوقات ہماری فِکریں بہُت بھاری ہوتی ہیں کِیُونکہ ہم اُنہیں اتار پھینکنا نہیں چاہتے۔ آئیں اپنی فِکریں خُداوند پر ڈال دیں۔ آئیں اپنا مُستقبل خُوشی سے اُس کے ہاتھوں میں دے دیں۔ آئیں اپنی فِکریں اور ڈر یقین کے ساتھ اُس کی حِفاظت میں دیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمیں تحمِل کے ساتھ برداشت کرتا اور تسلی دیتا ہے کیونکہ اُس نے ہمیں بچانے کا کام پورا کر دیا ہے۔

میری دعا

مُقدس خُدا اور پیار سے بھرے باپ، میں شعوری طور پر اپنے ڈر، فِکریں، پریشانیاں، اور بوجھ تیرے ہاتھوں میں دیتا ہُوں۔ میں جانتا ہُوں کہ اِن واقعات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے میرے پاس بہُت کم طاقت ہے اور میرا بھروسہ ہے کہ ایسی صورتحال میں تُو ایسا کام کرے گا جو میرے لیے بہتر ہو جِس سے تُجھے شادمانی ملے۔ میں نے اپنی فِکروں اور خیالوں کو بُت بننے دیا جو میرا تُجھ پر مکمل اعتماد چھینتے ہیں۔ مُجھے مضبُوط بنا اور اِختیار دے تاکہ رُوح القُدُس کی قوت اور موجودگی کے وسیلہ سے تُجھے پر مُکمل بھروسہ کر سکوں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال