آج کی آیت پر خیالات

ہم نہ صِرف فضل کے وسیلہ سے موت سے بچائے گئے، ہم فضل کے وسیلہ سے خُدا کے جلال کے لیے بچائے گئے ہیں۔ اُس نے ہمیں نئے سِرے سے بنایا۔ ہم اُس کی کاریگری، اُس کی فنکاری، اور وہ ہمارے اعمال اور الفاظ کے وسیلہ سے اپنی مہربانی اور فضل ظاہر کرنا چاہتا ہے۔

میری دعا

اے خُداوند، تمام چیزوں کے خالق اور قائم رکھنے والے، براہِ کرم مُجھے اپنی خِدمت کے لیے مُفید ہتھیار بنا کر مُجھ میں اپنا تخلیقی کام کر۔ براہِ کرم میرے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے، اور مُجھ میں اپنی صلاحتیں پیدا کرتے ہوئے، میرے خاندان، میرے دوستوں کو برکت دے، اور وہ جو میرے گِرد ہیں جن کو مزید تیرے فضل کو مکمل طور پر جاننے کی ضرورت ہے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال