آج کی آیت پر خیالات

اپنے گُناہوں کے اِقرار کرنے کا یہ مطلب ہے کہ ہم ویسے ہی اپنے گُناہوں کو دیکھتے ہیں جیسا کہ خُدا—اُسے حقیر سمجھ کر اور نفرت کے ساتھ۔ اِس قسم کے اعتراف ہمارے دِلوں کو آسمانی فضل کے سیلاب کے لیے کھول دیتے ہیں (دیکھیں زبُور 51) خُدا نے ہمارے ساتھ خُدا سے پیاری سی آزادی کا ذکر کیا ہے جو یسُوع نے کلوری کے مُقام پر خریدی؛ ہمارے گُناہ نہ صِرف مُعاف کیے گئے، بلکہ ہم پاک بھی کیے گئے۔ ہم اب گُناہ گار نہیں رہے اور اُس گُناہ کے داغ بھی مٹا دیے گئے ہیں۔ ہم خُدا کے پاک کرنے والے فضل کے وسیلہ سے صاف، کامل، اور کسی داغ کے بغیر ہیں (کُلسیوں 1 باب 21 تا 22 آیت)۔ آئیں اب ایسے زندگی بسر کریں جو اِس شاندار انعام کی عکاسی کرتی ہو۔

میری دعا

باپ، میں اپنے گُناہوں کا اِقرار کرتا ہُوں۔ براہِ کرم مُجھے۔۔۔۔(براہِ کرم خُدا کے سامنے زبان کھولیں اور خاص کر اپنے گُناہوں کے بارے میں بتائیں)۔۔۔کے لیے مُعاف کردے۔ مُجھے تیرے حضُور ایمان دار بننے اور تیرے سامنے اپنی مایوسی اور اپنے غموں کا کا اظہار کرنے کی اجازت کے لیے تیرا شُکرہو۔ براہِ کرم مُجھے میری زندگی میں گُناہوں کی قوت سے آزاد فرما اور مُجھے ایسا اعتماد عطا فرما کہ نہ صِرف تُو نے مُجھے مُعاف کِیا، بلکہ تُو نے مُجھے خالص اور پاک بنایا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال