آج کی آیت پر خیالات

پولوس گلتیوں کے نام اپنے سانس روک دینے والے خط کا اختتام اِس یاد دہانی کے ساتھ کرتا ہے: دونوں یہودی اور گلتی جو یسُوع مسِیح کے ایمان کا جواز رکھتے ہیں وہ خُدا کے لوگ ہیں، اُس کے اسرائیل۔ ابرہام کی طرح کو کہ خُدا کے عہد پر ایمان رکھ کر لمبے سفر پر چل پڑا تھا، چنانچہ وہ تمام جو رُوحانی اسرائیل ہیں وہ یسُوع مسِیح میں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کی راہنمائی کی پیروی کرتے اور خُدا کے عہد کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں۔ اُن کی مانند جن کو خروج میں خُدا کی قوت اور فسح کا خون چھڑکنے کی وجہ سے رہائی عطا کی گئی، خُد اکے لوگوں کو خون سے خریدا گیا ہے اور اُن کو گناہ اور موت کی غلامی سے چھڑایا گیا ہے۔ یہاں نہ کوئی یہودی ہے نہ گلتی، نہ کوئی غلام نہ کوئی آزاد، نہ کوئی مرد نہ کوئی عورت، کیونکہ اسرائیل میں، ہم خُدا کے لوگ اور سلامتی اور رحمت کے حاصل کرنے والے ہیں ۔

میری دعا

الشیدائی، عہد کے خُدا، ایمان کے اُن آباء کے لیے تیرا شُکر ہو جنہوں نے ایمان رکھا اور تیرے عہد پر یقین کیا۔ یسُوع کی اپنا عہد پُورا کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ مجھے برکت دینے اور اپنے فرزندوں میں شامل کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ اب ایسا ہو کہ ، ہم تیرے لوگ ہوں، تیری حمد کریں، ہمارے خُداوند یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال