آج کی آیت پر خیالات

ایک دُوسرے اور خُود اپنے لیے ہم جو بہترین دُعا کرسکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم خُدا کو بہتر طور پر جانیں۔ رُوح القُدُس ہمیں خُدا کو بہتر طور پر جاننے(پہلا کرنتھیوں 2 باب)، خُدا کی عبادت کرنے(یوحنا 4 باب)، اور خُدا سے بات کرنے (رومیوں 8 باب) میں مدد فرماتا ہے۔ آئیں خُدا سے یہ التجا کریں کہ اُس کا رُوح نہ صِرف اُس کے بارے جاننے، بلکہ اُسے جاننے میں ہماری مدد کرے۔ خُدا نہ صِرف تمام چیزوں کا خالِق ہے؛ بلکہ وہ ہمارا باپ ہے جو گہرائی تک ہماری فِکر کرتا ہے۔

میری دعا

مُقدس باپ، تمام بھیدوں اور جلال کے خُدا، براہِ کرم رُوح القُدُس کی حضُوری کے وسیلہ سے میرے دِل اور دماغ کو کھول تاکہ تُجھے بہتر طور پر جان سکوں ۔ براہِ کرم میرے جسمانی اور رُوحانی گھرانے کو تیرے نقش و نِگار سمجھنے کیلئے گہری نظراور اپنی محبّت اور اپنے جلال کے ساتھ برکت دے۔ ہم تُجھے مکمل طور پر جاننا چاہتے اور تیرے کِردار اور فضل کی مکمل طور پر عکاسی کرنا چاہتے ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال