آج کی آیت پر خیالات

یہ زبُور جو کہ مایوسی سے شروع ہوتاہے، اِس میں ہمیں ایمان کا چڑھتا ہُوا سُر دکھائی دیتا ہے۔ جبکہ چیزیں تاریک بھی دکھائی دے رہی ہوں خُدا اپنے بچوں کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ وہ جو خُدا کے حضور توبہ کرتے ہیں اُن کو خُدا کبھی نہیں بھُلائے گا۔ وہ اپنے فرزندوں کو رَد کرنے سے دُور ہے، خُدا نے اپنی اچھائی کو محفوظ کیا ہے جو وہ فیاضی سے اُن پر یہ ثابت کرنے کے لیے اُنڈیلتا ہے کہ وہ اُس کے ہیں۔ وہ جو اُس میں پناہ لیتے ہیں وہ محفوظ ہوں گے اور برکت پائیں گے۔ اُن کے لیے جن پر یسُوع کا جی اُٹھنے کا پہلو، برکت اور ثبوت کا یہ وعدہ لیا جس میں گہرائی اور معنی کے ساتھ ساتھ گہری ضمانت بھی شامل ہے۔

میری دعا

اے خُداوند، ابراہیم، موسیٰ، روت، داؤد اور آستر کے خُدا، میں صدیوں سے تیری ثابت شُدہ وفاداری کے لیے شُکر ادا کرتا ہُوں۔ اِیمان کے عظیم خزانے کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں کہ میں تُجھ پر بھروسہ رکھوں کہ تُو اپنے فضل کے ساتھ مُجھے یاد کرے، اپنی قوت سے مُجھے محفوظ کر، اور اپنی اچھائی سے مُجھے برکت دے۔ براہِ کرم مُجھے میرے اِیمان پر قائم رہنے کا حوصلہ دے قطع نظر کہ میں کتنے امتحانات اور آزمائشوں کا سامنا کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا اور اپنا بھروسہ تُجھ میں رکھتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال