آج کی آیت پر خیالات

کل ہمیں سلیمان کی خُدا کے گھر کے بارے میں نذر کی عظیم تقریر کے بارے میں یاد کروایا گیا جو کہ پُرانے عہد نامے میں ہے۔ شاندار طور پر، پولوس اِس بات پر زور دیتا ہے کہ خُدا نے رُوح القُدُس کے وسیلہ سے ہمارے اندر سکونت کو ہاتھ میں لیا ہے، ایسے ہی خوبصورتی سے جیسا کہ اُس نے یروشیلم کی ہیکل میں کیا تھا۔ خُدا کے پاک ہاتھوں کے لیے ہماری قبولیت اُس کے لیے بڑی قیمت ادا کر کے آئی ہے—اُس کے بیٹے کی موت! ہم کس طرح ہمارے اندر اُس کی پاک حضوری کو رَد کر سکتے ہیں؟ کیسے ہم اُس کے فضل کے رَدِعمل کے طور پر پاک زندگی نہ گزاریں؟

میری دعا

پیارے باپ، مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کردے جب میں اپنے اندر تیری حضوری کی حیرت انگیز بصیرت کو کھو گیا۔ پاک رُوح کا تحفہ ایک شاندار اور عاجزانہ فضل ہے۔ ایک بار پھر، باپ، میں اپنے بدن کو تیرے جلال اور تیری ہیکل کے لیے ایک زندہ قربانی ہونے کےلیے اقرار کرتاہوں۔ ٹھیک اُسی وقت، میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ مجھے تیری حضوری اور تیرے پاک رُوح کی ضرورت ہے تاکہ میں تیرے پاک فرزند کے طور پر تجھے خُوش کر سکوں۔ میری راہنمائی فرما، مجھے پاک کر، صاف کر، اور اپنے رُوح القُدُس کے وسیلہ سے مجھے یسُوع کی مانِند بنا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال