آج کی آیت پر خیالات

نوح کو راستباز آدمی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اپنی نسل میں بے الزام، جو خُدا میں چلتا تھا اور وہ سب کرتا تھا جسکا خُدا اُس کو حُکم دیتا تھا (پیدائش 6 باب 9 اور 22 آیت)۔ کیا آپ اِس سے زیادہ اعزاز کا سوچ سکتے ہیں؟ مجھے یقین نہیں ہے کہ جب میں یسوع کے ساتھ رہنے کےلیے اِس دنیا سے چلا جاؤں گا تو وہ میری قبر کی تختی پر کیا لکھیں گے، لیکن میں یقین کے ساتھ اُس کا حقدار بننا پسند کروں گا جو اِس آیت میں نوح کے بارے میں کہا گیا ہے! آپ کا کیا خیال ہے؟

میری دعا

پاک خُدا، میں پوری طرح سے سمجھتا ہوں کہ میں تیری فضل سے بچایا گیا ہوں نہ کہ کسی عظیم یا راستباز کام کی وجہ سے جو میں نے کیا ہے۔ ٹھیک اُسی وقت، اے باپ، میں اپنے زندگی میں تجھے جلال بخشنا چاہتاہوں اور اَوروں کو یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ تیرے فرزندوں کی زندگی میں تیری مہربان محبت کیا تبدیلی لاتی ہے۔ براہِ کرم مجھے برکت دے، پیارے باپ، میں نوح کی تعریف کا اور زیادہ حقدار بنوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال