آج کی آیت پر خیالات

ہماری مصرُوف دنیا میں،ہم اکثر اپنے آپ کو فکروں اور معمولی باتوں میں شامل کر لیتے ہیں۔ اِس سے ہمیں کیا ملتا ہے؟ اپنی زندگیوں کو زرخیز بنانے یا اپنی لمبی عُمر حاصل کرنے کی بجائے، ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ فکر ہماری موت کو قریب لاتی اور ہمارے فضل اور خُوشی کو چھین لیتی ہے۔

میری دعا

اے باپ، تیرا شُکر ہو۔ تیرا شُکر ہو کہ زمین اپنے مدار پر گھومتی اور میرے دل کی دھڑکن برقرار ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے انسانیت کی حدوں سے دُور ایک مستقبل دیا ہے۔ میری زندگی میں اپنی بے شمار برکات اور فضل اُنڈیلنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اے خُداوند، جب میں اِن برکات کو شُمار میں نہ لاؤں اور اِس فکر میں رہوں کہ میں زیادہ کیسے حاصل کروں یا اُن چیزوں کو کھونے سے ڈروں جو میرے پاس ہیں تو مجھے معاف کر دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال