آج کی آیت پر خیالات

کون اور کیا آپ کا پیچھا کر رہا ہے؟ کیا یہ ماضی کی غلطی ہے؟ کیا یہ پُرانا دُشمن ہے؟ کیا یہ آپ کا ضمیر ہے؟ کیا یہ شرمندگی کا کوئی احساس ہے؟ کیا یہ کوئی ایسا ہے جو آپ کو جسمانی طورپر اذیت دینا چاہتا ہے؟ کیا یہ جسمانی بیماری ہے؟ زندگی کے طوفانوں اور جدوجہد کے درمیان، آپ امن اور حفاظت حاصل کرنے کے لیے کہاں جائیں گے؟ صرف ایک ہے جو کہ حقیقی اور ابدی پناہ ہے۔ صرف ایک!

میری دعا

خُدا باپ،جب میرا حوصلہ ختم ہو چُکا ہو اور میری رُوح زخمی ہو تو تُو میری پناہ اور میری قوت کا ذریعہ ہے۔ براہِ کرم، پیارے باپ،تمام تر قوتوں اور دباؤ اور دُشمنوں کو تباہ کر دے جو کہ میرے پیچھے ہیں اور مجھے اسیر بنا کر تُجھ سے دُور کرنا چاہتے ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال