آج کی آیت پر خیالات

گناہ نیا نہیں ہے۔ کلام کی صاف گوئی ہمیں یہ اجازت دیتی ہے کہ ہم ماضی میں خُدا کے لوگوں کی حماقت اور سرکشی کو دیکھیں۔ ہم اُن کے کھوئے ہوئے مواقعوں اور آفات سے احساس یافتہ ہو سکتے ہیں جو وہ اپنے اُوپر لائے۔ اور اِس کے علاوہ یہ یاد دہانی بھی کرسکتے ہیں کہ اکثر ہم میں اور اُن میں کتنا کم فرق ہوتا ہے۔

میری دعا

اے باپ، میں جانتا ہوں کہ میرے گناہوں ، میری بغاوت، اور میرے بے وفائی نے تُجھے اور تیرے مقصد کوآہ زادہ کیا جیسا کہ انہوں نے کیا تھا جن کا گناہ ماضی میں بائبل میں درج ہے۔ براہِ کرم مجھے معاف کردے اور مجھے قوت بخش تاکہ میں ایسی پاک زندگی جیئوں جو کہ تیرے خوشنودی کا باعث ہو اور اُن کےلیے برکت کا وسیلہ ہو جو میرے چوگرد ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال