آج کی آیت پر خیالات

یسُوع نے ہمیں سکھایا ہے کہ عبادت کا جگہ سے نہیں، بلکہ ہمارے باپ سے تعلق ہے (یوحنا 4 باب 21 تا 24 آیت)۔ یہ جانتے ہوئے کہ آسمانی میزبان ہمارے باپ کی عبادت کرتے ہیں ہمیں متاثر، حلیم اور متحرک کر سکتا ہے کہ ہم بھی ویسا ہی کریں، قطع نظر کہ ہم اپنے آپ کوکہاں تلاش کرتے ہیں۔ تمام خوبیوں سے بڑھ کر، خُدا پاک ہے۔ تین دفعہ آسمانی مخلوق اُس کی پاکیزگی کو جانتی ہے—وہ خاص، نرمل، کامل اور خالص ہے اور ہر دن سے بڑھ کر اشیاء ہو سکتی ہیں۔ اُس کا جلال زمین اور آسمان کو معمور کرتا ہے۔ جو ہم تصورکر سکتے ہیں وہ اُن سے بڑا ہے۔ وہ ہماری عبادت، احترام، اور ڈر کےلائق ہے۔

میری دعا

پاک خُدا، پاک باپ، زمانوں کے پاک بادشاہ، میں تیرے فضل کے شاندار تحفے کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ تیرے فضل کے مقابلہ میں، میں تیری حضوری کے لائق نہیں ہوں۔ لیکن تُو نے مجھے یسُوع کے خون کے وسیلہ سے جو کہ میرے گناہوں کےلیے قربان ہونے والا بّرہ ہے اِس قابل اور پاک بنایا ہے۔ میں اِس شاندار تحفہ کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ میں تیری ویسے عبادت کروں جیسے مجھے کرنی چاہیئے! یسُوع کے نام میں تیری ستائش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال