آج کی آیت پر خیالات

خُدا ایک ڈھال ہے جس کے کلام پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ اُس کا راستہ نہ صرف سچ ہے، بلکہ یہ زندگی بخشنے والا ہے۔ لیکن، ہمیں اُس میں اور اس کے کامل کلام میں پناہ لینی چاہیے اور اُس کا راستہ برکات کا راستہ ہے اور اُس کی حضوری ہمیں برکت دے گی اور ہماری ڈھال بنے گی۔ ہماری بعت ، انحصار، اور بھروسہ ہر صورت میں اُس پر ہونا چاہیے اور ہماری زندگیاں کامل کلام کے مطابق ہونی چاہیے۔

میری دعا

ہمارے باپ کے خُدا، ابرہام، اضحاق اور یعقوب کے خُدا، میں اپنی روح اور مستقبل کا بھروسہ تجھ میں پاتا ہوں۔ تُو میری قوت اور میری ڈھال ہے۔ براہ کرم میری حفاظت کر اور مجھے ، میرے خاندان اور تیری کلیسیا کو برائی سے بچا۔ ہمیں جسمانی طور پر محفوظ ، روحانی طور پر متحرک اور اخلاقی لحاظ سے بلند رکھ تاکہ میں اِن گرمیوں میں تیری خدمت کروں اور تیرے کلام می پیروی کر کے تیری مرضی کی تلاش کروں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال