آج کی آیت پر خیالات

کیا یہ سچ نہیں! کہ جب ہم اپنے آپ کو اخلاقیات کے چنگل، ہماری ثقافت کی گندگی، میں جکڑا ہوا محسوس کرتے ہیں، تو ہمیں خُدا کا کلام بوریت والا اور غرن متعلقہ لگتا ہے۔ لیکن حتیٰ کہ اُن لمحات میں جب شیظان گناہ کو ہمارے دلوں کو سخت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، تو خُدا کا روح ہمیں اُس کے کلام کی سطحی سمجھ بوجھ سے بڑھ کر گہرائی سے تبدیلی کے لیے بُلاتا ہے۔ اے خُدا تیرے روح کے لیے تیرا شکر ہوجو کہ اپنے کلام کو ایک سرجن کے نشتر کی طرح استعمال کرتا ہے اور ہمارے دلوں کی ضروری سرجری کرتا ہے۔

میری دعا

مقدس باپ ، روح القدس کی مدد سے، آج میں اپنی مرضی سے اور فیصلہ کُن طریقے سے غیر اخلاقی حرکات کو چھوڑ رہا ہوں۔ میں نے یہ جانا ہے کہ یہ نہ صر ف تیری پاکیزگی اور رحمت کی برحمی کا باعث ہے، بلکہ تیری مرضی کے لیے مجھے سخت بناتا ہے، مجھے تیرے جلال سے دُور کرتا ہے، اور میرے گواہ کو دُوسری طر ف پھیرتا ہے۔ براہِ کرم مجھے معاف فرما اور مجھے قائم رکھ کہ میں ایسی زندگی گزاروں جو کہ تجھے خُوش کرنے والی ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال