آج کی آیت پر خیالات

جیسا کہ وہ جو آخری دنوں میں جی رہے ہیں، ہر ایمان دار—جوان اور بوڑھا، مرَد اور عورت—رُوح سے راہنمائی لینے والے اور رُوح کی قوت سے بھرپور ہوں تاکہ وہ اُس فضل کے لیے ذاتی گواہی دے سکیں جو کہ ہمیں خُدا نے یسُوع مسِیح میں عطا کیا ہے۔ جیسا کہ یسُوع نے اپنی موت سے پہلے ہماری لیے دُعا کی (یوحنا 17 باب 20 تا 23 آیت)، اگر ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہے کہ خُدا نے اپنے بیٹے کو دنیا کو بچانے کےلیے بھیجا تو ہمیں صنفی،عمر کی،نسلی رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر متحد ہونا چاہیئے۔

میری دعا

تمام قوموں کے خُدا، تمام رکاوٹوں کو دُور کر دے جو کہ ہمیں تقسیم کرتی ہیں اور وہ تیرے فضل کے شاندار پیغام کو کند کرے۔ ہماری اندر اپنا رُوح انڈیل اور ہمیں ہمارے تعصب اور خود غرضی کے لیے مجرم ٹھہرا، اور اِسے اپنی بے انتہا محبت سے تبدیل کردے۔ ہمیں معاف کردے، مجھے میری مختصر دور اندیشی اور خودغرضی کےلیے معاف کردے، جو ایک ایسی دنیا دیکھنے میں رکاوٹ ہے جس میں ایک ایسی کلیسیا ہے جو کہ یسُوع کو اپنا خُداوند اور نجات دہندہ مانتی ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال