آج کی آیت پر خیالات

حتیٰ کہ ہم میں سے بہت جذبہ رکھنے والے اور مثبت لوگ زندگی کے چند پہلوؤں میں اپنے آپ کو ٹوٹا ہُوا اور ماندہ محسوس کرتے ہیں۔ یہ یقین رکھنے اور یسُوع کی پیروی کرنے کےلیے اتنا مشکل نہیں ہے جب کہ ہم عقابوں کے پَروں کے اُوپر سواری کر رہے ہیں یا دَور رہے ہیں اور خُدا کے ساتھ اپنی دَور میں ماندہ نہیں ہوتے۔ اکثر ہماری زندگی کا مشکل ترین وقت وہ ہے جب ہم اپنے ایمان کو متحرک رکھنے کے لیے بدحواس ہوئے بغیر ایک قدم کے سامنے دُوسرا قدم رکھتے چلے جاتے ہیں۔ ایسی بالکل شِکستگی، کمزوری، اور بے بسی کے لمحات میں خُداوند سب سے زیادہ حقیقی، سب سے زیادہ قوت والا، اور سب سے زیادہ حاضر ہوتا ہے۔

میری دعا

اے خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُونے مجھے قائم رکھا اور تب میرا ایمان زندہ رکھا جب میں بُرائی کے حملہ کی زد میں تھا اور زندگی کی مشکلات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تھک گیا تھا۔ براہِ کرم جن کو میں پیار کرتا ہوں اور اُن کا نام لے کر یاد کرتا ہوں اُن کو قوت بخش کہ وہ اگرچہ کمزور اور تھکے ہوئے ہیں وہ ڈٹے رہیں۔ اُن کی زندگیوں میں حقیقی بن اور اُن کو یہ بتا کہ تُو اُن کے عظیم نجات دہندہ کے طور پر فضل کے ساتھ اُن کو چھڑانے آ رہا ہے۔ یسُوع کے نام میں یہ مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال