آج کی آیت پر خیالات

دُنیا کیسے جان پائے گی کہ خُدا نے اپنے بیٹے کو بھیجا؟ ہمارے اتحاد کی وجہ سے؟ دُنیا کیسے جان پائے گی کہ خُدا ہمیں اپنے فرزندوں کے طور پر پیار کرتا ہے؟ جب ہم ایک دُوسرے کے ساتھ مُتحد ہو جائیں گے۔ یہ اتحاد کیا ہے؟ یہ بیان کرنے میں مُشکل ہے۔ اتحاد کی بُنیاد باکِردار زندگی ہے جو کہ خُدا کی مرضی کے ساتھ مستحکم ہو جو کہ ہمارے رہن سہن میں دیکھی جا سکے! لیکن اِس قسم کا اتحاد جو دُنیا کو بھی نظر آئے، اِس کا اِظہار ایسے طورپر ہونا چاہیئے کہ ہم ایک دُوسرے کے ساتھ کلام کے لیے کام کریں، ایسا طریقہ جس سے ہم اپنے اختلافات پر قابو پا سکیں، ایک گروہ ہونے کے ناطے ہم متواتر دُنیا کے لوگوں کے ساتھ سلوک کر سکیں، اور ایسے طور پر جب ہم ایسے پہلوؤں پر اِکٹھے ہوں جو کہ خُدا سے تعلق رکھتے ہوں۔ خُدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔

میری دعا

باپ، براہِ کرم ہماری مدد فرما، کہ تیرے فرزند ایسے طور پر اِکٹھے ہوں جو تُجھے عزت بخشے،تیرے کِردار کا بیان کرے، اور یسُوع کو خُداوند کے طو ر پر پکارنے میں دُوسروں کی راہنمائی کرے۔ یسُوع مسِیِح کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال