آج کی آیت پر خیالات

ہم ایک وقت میں اور حقوق کی ثقافت میں جی رہے ہیں۔ " یہ میرا حق ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" صرف خالی جگہ کو پُر کریں۔ لیکن ہمارا کوئی حق نہیں بنتا کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائیں۔ ہمیں وہ حق خُدا کے فضل سے عطا کیا گیا ہے۔ یہ حق ہمارے پاس خُدا کی عظیم قیمت کے بعد آیا ہے۔ یسُوع دُنیا میں آیا،یہاں رہا، اور مُؤا اور مُردوں میں سے جَلایا گیا۔ ہمیں یہ فضل خُدا پر ایمان کے وسیلہ سے مِلا: جیسا کہ ہم خُدا یسُوع پر خُداوند کے طور پر ایمان رکھتے ہیں خُدا ہمیں نئی زندگی عطا کرتا ہے اور بپتسمہ کرتا اور رُوح الُقدس کے وسیلہ سے ہمیں نئے سِرے سے پیدا کر کے قوت عطا فرماتا ہے ( یوحنا 3 باب 3 تا 7 آیت، طِطُس 3 باب 3 تا 7 آیت)۔ خُدا سے پیدا ہونا، اُوپر سے پیدا ہونا، "نئے" سِرے سے پیدا ہونا یہ وہ تحائف ہیں جو خُدا نے اپنے کُنبہ میں شامل کرنے اور خُدا کے گھر میں وراثت کے حقوق دینے کےلیے ہمیں عطا کیے ہیں۔( گلتیوں 3 باب 26 آیت، 4 باب 7آیت)۔

میری دعا

ابا باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے اپنے کُنبہ میں شامل کیا ہے۔ ایسا ہو کہ آج میری زندگی تیرا اثر، جلال، رحمت، پاکیزگی، ہمدردی، راستبازی اور محبت کی عکاس ہو۔ میرے باپ، میں تیری طرح بننا چاہتا ہوں۔ چنانچہ جیسا کہ میں رُوح القُدس کی قوت کے وسیلہ سے تیرے کُنبہ میں شامل ہوا ہوں، براہ ِ کرم مجھے آج اپنے رُوح سے معمور فرما تاکہ میں اِس دن اپنے قول و فعل سے تجھے ظاہر کر پاؤں۔ اپنے بڑے بھائی یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں ۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال