آج کی آیت پر خیالات

خُدا نے ہمیں دو تحائف دیئے ہیں جو کہ شریعت کی راستبازی کی طلب کو پُورا کرتے ہیں، بلکہ جو شریعت ہمیں خُود نہ دے سکتی ہے۔ پہلا، اُس نے ہمیں کامل گناہ کی قربانی—اپنا بیٹا یسُوع—معاف کرنے، پاک کرنے، اور ہمارے گناہوں سے نجات دینے کےلیے عطا کیا۔ دُوسرا، اُس نے ہمیں قوت بخش بنانے کےلیے اپنا پاک رُوح عطا کیا کہ ہم ویسے بنیں جیسا وہ ہمیں بنانا چاہتا ہے۔ خُدا ہمیں وہ نیا عہد عطا کرتا ہے جس کے آنے کا وعدہ شریعت اور نبیوں نے کیا تھا۔ خُدا کے منصوبہ، اُس کے عہد، اور اُس کے تحائف کے لیے اُس کی تمجید کرو۔

میری دعا

آسمانی باپ، تیری بے مثال مہربانی اور فضل کے لیے تیرا شُکر ہو جو تُو نے مجھے اپنے قیمتی اور کامل بیٹے اور بابرکت پاک رُوح کے عظیم اور کامل تحائف میں عطا کیا۔ یسُوع کے نام میں، اور پاک رُوح کی شفاعت کے وسیلہ سے، پیارے باپ میَں تیری تمجید اور تیری حمد کرتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال