آج کی آیت پر خیالات

ہم جانتے ہیں کہ خدا نے ہماری رہائی کے لیے بڑی قیمت چکائی ہے اور اس نے یسوع میں ہمیں معاف کیا ہے۔ اگر وہ ہماری آزادی خریدنے کے لیےاتنی حد تکجا سکتا ہے،تو وہ ہمیں اچھی چیز دینے سے انکار کیونکر کرے گا، یعنی سچی اور مقدس؟ چنانطہ اگر خدا ہماری دعا کا جواب"نہیں" میں دیتا ہے ۔تو یہ ہمارے اور ان لوگوں کے بھلےکے لیے ہے جن کی ابدیت کے لیے ہم دعا کرتے ہیں خدا کا کام برکت دینا ہے ناکہ دکھ دینا۔ اس کی خواہش آزادی دینے اور برکت دینے کی ہے۔ اس کا وعدہ یہ ہے کہ تمام چیزیں ہمارے بھلے کے لیے کام کریں۔(رومیوں ۸:۲۸) جسیا کہ وہ ہمیں اپنے بیٹے کی طرح بنانے کےلیے زیادہ سے زیادہ متحرک کرتا ہے۔

میری دعا

پیارے باپ، میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ بعض اوقات میں بے صبر اور مایوس ہو جاتا ہوں جب میری دعا کا وہ جواب نہ ملے جو کہ میں چاہتا ہوں۔ مہربانی فرما کر میرے شکی دل کو سکون عطا فرما۔ مہربانی فرما کر میری روح کو اپنی عظیم رحمت کی یاد دلا۔ اپنے روح القدس کی ہداہت سے تو میری انسانی روح کو کو سکون اور تسلی دے۔ میرا ایمان ہے کہ تو مجھے اپنی رحمت بخشنا چاہتا ہے، چنانچہ ہو سکتا ہے کہ مین ہر وقت ان بری چیزوں کو نہ سمجھ پاتا ہوں جو میری زندگی میں ہوتی ہیں۔ اور میرا ایمان ہے کہ تو اس کام میں لگا ہے کہ تو میرے ہر کام کو بہتر بنائے اور مجھے عظمت عطا کرے۔ یسوع کے نام میں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال