آج کی آیت پر خیالات

ہماری روحانی زندگی میں ایسے مواقع آتے ہیں جب ہم بہت سے چیلنج سے سامنا کرتے ہیں جو کہ ہمارے زرائع اور طاقت سے زیادہ ہوتےہیں۔ زربابل نے کوایسے ہی چیلنج کا سامنا تھا۔ خدا نے اس کو یاد دلانے کے لیے ایک نبی بھیجا، اور اس کے ذریعے ہمیں بھی، کہ ہماری عظیم ترین فتوحات ہماری طاقت اور قوت سے ہمیں نہیں ملیں۔ نہیں، بلکہ یہ عظیم فتوحات، ہمیں خدا کی نجات کی عظیم کہانی میں جکڑ لیتی ہیں۔ جو کہ تب واقع ہوگی جب ہم یہ یقین رکھیں گے کہ خدا کی طاقت ہماری کمزوریوں سے عظیم تر اور خدا کا وجود ہماری ناقابلیت سے زیادہ عظیم ترہے۔ اصل سوال جسکا ہم سب کو سامنا ہے وہ بہت سادہ ہے: ہماری ذاتی زندگیوں، اور ہمارے کلام پھیلانے کی کوشش، جہاں ہم اپنا بھروسہ قائم کر سکتے ہین اور ہمارے اعتماد کا ذریعہ کیا ہے؟ کیا وہ ہماری قابلیت ، صلاحیت، بسیرت اور طاقت میں ہے یا کہ خدا کے؟

میری دعا

اے قادرِمطلق خدا میں نے اپنی طاقت پر زیادہ بھروسہ کیا اس کے لیے مجھے معاف کر دے، اے خدا، میں مشکلات سے زیادہ ڈر گیا تھا، چیلنجز، اور وہ مواقع جو میرے سامنے رکھے گئے ان کے لیے مجھے معاف کردے۔ تیرے پرانے عہد نامے کی ایمان اور فتح کی عظیم کہانیوں کے ذریعے، مجھے بھروسہ کرنے پر مجبور کر کہ تیری قدرت روح القدس کے وسیلے سے مجھ میں کام کرے اور اسی طرح تیری کلیسیا میں، یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال