آج کی آیت پر خیالات

ہمارے طوفانوں اور دہشت کے بیچ، یسُوع صرف انتظارکرتے ہوئے ہمارے پاس سے گزرتا ہے،کہ وہ ہمارے ڈر اور ضرورت کو پہچان سکے، تاکہ وہ ہمارے بدترین خوابوں اور مدد کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو سکے۔. ناقابل یقین حد تک، یسُوع کے الفاظ یہاں پر یقینی طور پر "حوصلہ بخش ہیں! میں ہوں" یسُوع نے خروج 3 باب میں اپنے آپ کو میں ہوں کے طور پر موسیٰ کے سامنے ظاہر کیا،موسیٰ کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ وہ اسرائیلیوں کی پکار کو سنتا ہے اور اُن کی مشکلات کو دیکھتا اور اُن کی مدد کو نیچے آتا ہے۔ یسُوع نے ہمارے لیے ویسا ہی کیا۔

میری دعا

اے خُدا، تیرا شُکر ہو، نا صرف وہاں موجود ہونے کےلیے، بلکہ قریب ہونے کےلیے—میری تکلیف اور خوف کی پکار میں ہر وقت جواب دینے کے لیے انتظار کرتے ہوئے۔ تُجھے اور خُداوند یسُوع کو اپنی روز مرہ زندگی میں کردار ادا کرنے کےلیے نہ بلانے کےلیے مجھے معاف کر دے۔ میں جانتا ہوں کہ تُو قریب ہے، چنانچہ میں مانگتا ہوں کہ نہ صرف اپنی حضوری کو میرے سامنے ظاہر کر، بلکہ تُو حلیمی سے تب میرے سامنے آ جب میں تُجھے اپنی روز مرہ کی زندگی کے دائرہ میں شامل کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں ۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال