آج کی آیت پر خیالات

رُوح القُدُس صرف اب ہمیں قوت ہی نہیں عطا کرتا ہے۔ وہ ہماری ضمانت (دُوسرا کرنتھیوں 1 باب 22 آیت؛ 5 باب 5 آیت) اور ہماری یقین دہانی ہے کہ ہم خُدا کو رُو برُو دیکھیں گے (پہلا یوحنا 3 باب 1 تا 2 آیت) اور اُس کے جلال میں شامل ہونگے(کُلسیوں 3 باب 1 تا 4 آیت)۔ وہ ہم میں زندہ ہے اور ہمیں وہ زندگی دینے کا وعدہ کرتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔

میری دعا

اے خُدا اور تمام قوموں اور نسلوں کے باپ، تیری ضمانت کے لیے تیرا شُکرہو کہ تُو رُوح القُدُس کے وسیلہ سے میری زندگی میں کام کرتا ہے اور رُوح کی قوت کے وسیلہ سے تیری حضوری میں شامل ہونے کےلیے مجھے اُٹھاتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال